• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے موقع ضائع کیا، اے پی سی بلائی نہ مشترکہ بریفنگ کا اہتمام کیا، تحریک انصاف

پشاور، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر،جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا پاک بھارت صورتحال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنیکا اعلان کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ حالیہ حساس حالات میں حکومت کو فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے تھی تاکہ تمام قومی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا مگر حکومت نے یہ موقع ضائع کیا،کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں ہم ملک اور قوم کے دفاع کیلئے صفِ اول میں کھڑے ہوں گے۔تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم کے مطابق سیاسی کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ میں کہ آگیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی اس کی ہر شکل، ہر صورت اور ہر مظہر کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان، جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی مذمت کی ہے بلکہ قومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے،تحریک انصاف کا واضح موقف ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں ہم ملک اور قوم کے دفاع کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہوں گے۔ اس قومی مؤقف کو ہم نے اپنے یومِ تاسیس کے موقع پر بھی واضح کیا، جب پاکستان تحریک انصاف نے ایک باقاعدہ قرارداد منظور کی، جس میں پارٹی نے بھارتی جارحیت اور پروپیگنڈا سے متعلق اپنے اصولی مؤقف کو پوری قوم کے سامنے رکھا جو اس بات کی علامت ہے کہ تحریک انصاف ہر سطح پر قومی سلامتی، خودمختاری اور یکجہتی کے لیے سنجیدہ اور ہمہ وقت تیار ہے۔

اہم خبریں سے مزید