• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو نصیحت کرنے والوں کی نہیں، شراکت داروں کی تلاش ہے، جے شنکر کا یورپی یونین کو پیغام

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے یورپی ممالک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو نصیحت کرنے والوں کی نہیں، شراکت داروں کی ضرورت ہے، نصیحتیں سننے کا وقت گزر چکا، اب باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہییں، اور یورپ کا کچھ حصہ آج بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے یہ بات آئس لینڈ کے سابق صدر اولافور گریمسن اور آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے صدر سمیر سرن کے ساتھ مکالمے کے دوران آرکٹک سرکل انڈیا فورم میں کہی۔وزیر خارجہ جے شنکر سے سوال کیا گیا کہ بھارت کو یورپ سے کیا توقعات ہیں؟ اس پر ان کا کہنا تھا جب ہم دنیا کو دیکھتے ہیں تو ہم شراکت دار تلاش کرتے ہیں، مبلغین نہیں، خاص طور پر ایسے مبلغین جو خود اپنے ملک میں ان اصولوں پر عمل نہیں کرتے جن کی تبلیغ وہ بیرونِ ملک کرتے ہیں۔ میرے خیال میں یورپ کا کچھ حصہ اب بھی اس مسئلے سے دوچار ہے، اگرچہ کچھ تبدیلی آئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید