اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، یہ ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی بھی مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرچکے ہیں، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہوں اور وزیر اعظم مودی کی یہ ملاقات اس اجلاس کے کچھ دن بعد ہوئی جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اور تینوں افواج کے سربراہوں نے شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی موجود تھے۔