کراچی (نیوز ڈیسک) معروف بھارتی اداکار اور سماجی کارکن پرکاش راج نے پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم ابیر گلال پر عائد پابندی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلموں پر پابندیاں لگانا عوام میں خوف پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں کسی بھی فلم پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں، چاہے وہ دائیں بازو کی سوچ رکھتی ہو یا پروپیگنڈہ ہو، فیصلہ عوام پر چھوڑ دینا چاہیے۔ صرف فحش مواد یا بچوں سے متعلق غیر مناسب موضوعات پر پابندی سمجھ آتی ہے، مگر خیالات پر پابندی؟ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔‘‘ پرکاش راج نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں کسی کی بھی دل آزاری بہت آسانی سے ہو جاتی ہے، اور اس بنیاد پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔