اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) آئی آر ایس اے ایڈوائزری کمیٹی (IAC) کا اجلاس پیر کو ہوا، جس میں سندھ نے چشمہ-جہلم (C-J) لنک کینال کے کھولنے پر اعتراض کیا، تاہم پنجاب نے جواب دیا کہ یہ نہر صرف پنجاب کے حصے سے پانی لے گی تاکہ بھارت کی جانب سے چناب کے پانی میں کی جانے والی چالاکیوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔اجلاس میں شریک ایک صوبائی افسر کے مطابق، 5 مئی (پیر) کو چناب کا بہاؤ 35,600 کیوسک سے کم ہوکر 11,400 کیوسک رہ گیا —موجودہ خریف سیزن کی باقی مدت (مئی تا ستمبر) کے لیے مجموعی پانی کی کمی 21 فیصد تک طے کی گئی — بشرطیکہ دریائے چناب کا بہاؤ معمول کے مطابق رہے۔