کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اب بھی جنگ کے موڈ میں ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے فیروز پور کنٹونمنٹ میں تیس منٹ بلیک آؤٹ ریہرسل کی گئی ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ بھارت کے پاس کرنے کو کچھ نہیں وہ بند گلی میں جارہا ہے اور بھارت پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور بھارت دباؤ میں کچھ بھی کرسکتا ہے پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کوشش سے پوری قوت سے نمٹا جائے گا۔