• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینگے، صدر زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہاکہ بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینگے ، ایک بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حملہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے پیچھے متحد ہے۔ادھرچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بھارت کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ حملے کو شرمناک فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی اس اشتعال انگیزی کا نوٹس لے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں پانچ مقامات پر کی جانے والی بمباری کو انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت افواجِ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

اہم خبریں سے مزید