بینکاک (اے ایف پی) بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں کے باعث ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو پروازیں منسوخ، راستے اور مقامات تبدیل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ کرنی پڑی۔ کورین، تائیوان کی ائیرلائنز، روسی ائیر لائنز، سنگاپور ائیر لائن ، ملائیشین ائیر لائن ، تھائی لینڈ کی ائیر لائن اور فرانسیسی ائیر لائن سمیت مختلف ممالک کی ایشیا ، امارات اوریورپ بھر کیلئے آنے اور جانے والی پروازوں کو منسوخی،معطلی اور راستوں کی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑا، سری لنکا کی سری لنکن ایئر لائنز نے کہا کہ اس کی پروازیں غیر متاثر ہیں اور پاکستان کے لاہور اور کراچی کے لیے اس کی ہفتہ وار چار پروازوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پڑوسی اور دیرینہ حریف ممالک نے گزشتہ ماہ کے مہلک حملے کے جواب میں بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد اپنی متنازع سرحد پر شدید توپ خانے سے فائرنگ کا تبادلہ کیا۔یہاں ایئر لائنز کی جانب سے تنازع والے علاقے کے اوپر پرواز کرنے سے بچنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا خلاصہ ہے۔جنوبی کوریاکورین ایئر نے سیول انچیون سے دبئی جانے والی اپنی پروازوں کو ری روٹ کرنا شروع کر دیا اور پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والے سابقہ راستے کے بجائے میانمار، بنگلہ دیش اور بھارت کے اوپر سے گزرنے والا جنوبی راستہ استعمال کر رہی ہے۔ کورین ایئر کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، "ہم مزید تبدیلیوں کے لیے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔"تائیوان ، تائیوان کی چائنا ایئر لائنز نے کہا کہ کئی پروازیں ڈائیورٹ یا منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تائپے سے فرینکفرٹ اور ایمسٹرڈیم جانے والی دو پروازوں نے تائیوانی دارالحکومت واپس آنے سے قبل "بینکاک میں تکنیکی ڈائیورژن کیا"۔ تائپے سے پراگ، روم اور لندن جانے والی تین پروازیں منگل اور بدھ کو منسوخ کر دی گئیں۔ کمپنی نے کہا، "چائنا ایئر لائنز صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور ضرورت کے مطابق پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کرے گی۔" ایوا ایئر نے کہا کہ وہ یورپ آنے اور جانے والی پروازوں کو "عملے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متاثرہ فضائی حدود سے بچنے کے لیے اصل حالات کی بنیاد پر" ایڈجسٹ کرے گی۔