واشنگٹن(صباح نیوز) بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان اور بھارت کے لڑاکا طیاروں کے درمیان ڈاگ فائٹ حالیہ ہوابازی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل جھڑپوں میں سے ایک تھی۔امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کے مطابق اس جھڑپ میں مجموعی طور پر 125 لڑاکا طیارے شامل تھے،سی این این کے مطابق دونوں ممالک کے طیارے اپنی اپنی فضائی حدود میں رہے، جبکہ میزائلوں کا تبادلہ اکثر 160 کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر ہوا۔ایک سینئر پاکستانی سکیورٹی عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ یہ حالیہ ہوابازی کی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل فضائی لڑائیوں میں شامل تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کسی بھی فریق نے اپنے پائلٹس کو سرحد پار بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔