• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے، رمیش سنگھ اروڑا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کو عزت و احترام دیا ہے،دفاعی تجزیہ کارلیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد سعید نے کہا کہ بھارت نے اتنے ڈرون اپنی فرسٹریشن دور کرنے اور ہماری صلاحتیں جانچنے کیلئے بھیجے،سینیٹر دنیش کمار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی بڑھی تو پاکستان کی ایک کروڑ اقلیت بھارت کیخلاف فرنٹ لائن پرہوگی اور پاکستان انڈیا کی اقلیتوں میں صرف یہ فرق ہے کہ انڈیا میں اقلیتوں کیخلاف جو کارروائی ہوتی ہے اس میں اسٹیٹ کا ہاتھ ہے جبکہ پاکستان کی اسٹیٹ ہمیشہ اقلیتوں کیساتھ کھڑی رہی ہے۔پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سات ہزار سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا جس میں آٹھ سو پاکستان آئے اور اس پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک نہیں ہے لیکن وہ یہاں سے محبتیں سمیٹ کر جارہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید