• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس عائشہ ملک کا اختلافی نوٹ ویب سائٹ پر نہ آنے چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )سپریم کورٹ کی جج،جسٹس عائشہ اے ملک نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کے کوٹا کی مخصوص نشستوں کی الاٹ منٹ کے مقدمہ میں سپریم کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی جانب سے ان کے جاری کردہ حکمنامہ کو اپلوڈ نہ کرنے پر چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا ہے ،جمعہ کے روز لکھے گئے خط میں جسٹس عائشہ ملک نے لکھا ہے کہ مخصوص نشستوں کے مقدمہ میں انہوں نے اورجسٹس عقیل احمد عباسی نے اختلافی نوٹ قلمبند کئے تھے ،اورگزشتہ روز تین بجکر گیارہ منٹ پر اپنا حکمنامہ جاری کیا تھا لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اسے سپریم کورٹ کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ نہیں کیا اور آج دوبارہ پوچھنے پر بتایا گیا ہے کہ وہ یہ آرڈر اپلوڈ نہیں کر سکتے ہیں ،فاضل جج نے مزید لکھا ہے کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدالت حکم کی عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے،جسٹس عائشہ اے ملک نے چیف جسٹس سے بغیر کسی تاخیر کے حکمنامہ کو اپلوڈ کرنے کا حکم جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید