• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام پاکستان نے مسترد کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی دعوےکو مسترد کردیا ہے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ’’ابھی تک جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فتح کا جشن منارہی ہے ایسے میں جنگ بندی کی کسی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے پاکستان پرسیز فائرکی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا اورکہا تھا کہ بھارتی افواج ان خلاف ورزیوں کا جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی مسلح افواج کوسختی سے نمٹنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے یان میںکہا ہے کہ پاکستان دیانتداری کے ساتھ سیزفائر کے نفاذ کےلیے پرعزم ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے چند علاقوں میں خلاف ورزیاں جاری ہیں اور ہماری افواج صورتحال کوذمہ داری اور تحمل کے ساتھ ہینڈل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ سیزفائر کےہموار طریقے سے نفاذ کیلیے موزوں سطح پررابطے ہونا چاہئیں اور زمین پر موجود فوجیوں کو بھی تحمل برتنا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید