ویٹیکن سٹی (اے ایف پی، جنگ نیوز ) نئےپوپ لیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے ، انہوں نے اپنے پہلے اتوار کے خطاب میں تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے خبردار کیا اور کہا کہ دنیا کے طاقتور لوگوں سے اپیل کرتا ہوں ،مزید جنگ نہیں!پرجوش ماحول کے باوجود 267 ویں پوپ نے موجودہ پرآشوب واقعات پر کھل کر بات کی اوراسرائیل حماس تنازع میں سیز فائر کا مطالبہ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کیتھولک چرچ کے نئے سربراہ بننے کے چند دن بعد بین الاقوامی بحرانوں پر اظہار خیال کیا۔سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی سے، شکاگو میں پیدا ہونے والے 69 سالہ رابرٹ فرانسس پریوسٹ نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں نیچے جمع ہزاروں لوگوں کو سلام کیا، جو خوشی کا اظہار کر رہے تھے، زوردار تالیاں بجا رہے تھے اور جوش و خروش سے جھنڈے لہرا رہے تھے۔ریاستہائے متحدہ امریکہ کے پہلے پوپ نے مسکراتے ہوئے کہاپیارے بھائیو اور بہنو، اتوار مبارک ہو! جمعرات کو کارڈینلز کے خفیہ اجلاس میں پوپ منتخب ہونے کے بعد ان کی یہ صرف دوسری سرکاری عوامی نمائش تھی۔