اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔پیر کو وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت ذ والفقار بھٹی نے مرزا اختیار بیگ کے سوال پر بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ یعنی جولائی سے مارچ 2025تک پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم پانچ ارب 53 کروڑ ڈالر رہا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 4ارب34کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 1ارب 19کروڑ ڈالر رہیں۔پاکستان کی برآمدات میں 3 اعشاریہ15ارب ڈالرزیادہ ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ وزیر اعظم نے امریکہ کی طرف سے حالیہ ٹیرف کے معاملے پر تکنیکی وفد تشکیل دیا ہے۔