دبئی (اے ایف پی) اسرائیل سے تعلقات زیرِ غور ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب کیلئے عرب امارات ایک مثال ہے۔
صدر ٹرمپ رواں ہفتے سعودی عرب جائیں گے جسے وہ اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔
پڑوسی متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی تعلقات سے فائدہ اٹھایا لیکن اسے قیمت بھی چکانا پڑی ہےاپنی پہلی مدت صدارت کے دوران ٹرمپ نے قریبی اتحادی اسرائیل اور کئی عرب ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات کے سلسلے کی نگرانی کی، جس سے عرب دنیا میں رائے عامہ حیران رہ گئی اور اس طویل عرصے سے چلی آ رہی روایت کو توڑا گیا کہ فلسطینیوں کی حالت زار کا منصفانہ حل اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے پہلے ہونا چاہیے۔