• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس مظفر گڑھ کی بڑی کامیابی، کچے کے علاقے سے ڈکیت گینگز کا صفایا

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس مظفر گڑھ نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے علی پور کے کچے کے علاقے سے ڈکیت گینگز کا صفایا کردیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے 8ویں روز ڈاکوؤں کی آخری آماجگاہ کو بھی تباہ کر دیا ۔ مظفرگڑھ کے کچا ایریا میں جاری پولیس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 2خطرناک ڈکیت ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ پولیس آپریشن کی قیادت ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سجاد حسن خان منج نے کی جبکہ ڈی پی او راجن پور فاروق امجد عملی طور شامل رہے۔ ڈی پی او مظفر گڑھ ڈاکٹر محمد رضوان خان نے براہ راست سارے آپریشن کی سپرویژن کی۔ جوائنٹ پولیس آپریشن میں ڈاکوؤں کی آخری آماجگاہ کو آگ لگا کر تباہ کیا گیا۔مظفرگڑھ کے کچا ایریا کا سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔ ڈی ایس پی علی پور بخت نصر خان اور علی پور سرکل ایس ایچ اوز نے اپنی نفری اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ بہادری سے خطرناک ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید