• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، پاکستان کیخلاف کسی ملک نے ساتھ نہیں دیا، راہول گاندھی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے ، پاکستان کیخلاف کسی ملک نے ساتھ نہیں دیا ، انہوں نے پاکستان کے ساتھ حالیہ لڑائی اور اس کے بعد جنگ بندی کے سفارتی نتائج پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے تین سوالات پوچھے۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے پوچھا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کی مذمت میں کسی بھی ایک ملک نے بھی ہندوستان کی حمایت کیوں نہیں کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دونوں ممالک کے درمیان "ثالثی" کرنے کے لیے کس نے کہا۔رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ نے ایکس پر ایک بیان میں سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ "ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ کیوں جوڑا گیا ہے؟ پاکستان کی مذمت میں کسی ایک ملک نے بھی ہماری حمایت کیوں نہیں کی؟ ٹرمپ سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ʼثالثیʼ کرنے کے لئے کس نے کہا؟ ہندوستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔"

اہم خبریں سے مزید