• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات

راولپنڈی(نمائندہ جنگ /ایجنسیاں)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے شہر لاچین میں آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی جس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی مشترکہ مشقوں میںاضافے سمیت فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید