• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کی تعلیم قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتی ہے، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) کے ونٹر بیچ 2024 کے ممبرز کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تعلیم کا سخت سفر افراد میں نظم و ضبط، اخلاقیات اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتا ہے جو انہیں صرف نمبروں کا حساب رکھنے والوں کے بجائے قابل اعتماد مشیر اور دور اندیش رہنما بنا دیتا ہے۔ مقامی ہوٹل میں منعقد ہ تقریب میں نئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا اور ملک کی معیشت اور پیشہ ورانہ شعبوں میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ذہین ترین نوجوانوں کے درمیان کھڑے ہو کر وہ فخر اور اعزاز محسوس کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید