• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی کیلئے تکنیکی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت کرپٹو کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی کیلئے سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، قانون ڈویژن اور آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن کے نمائندوں پر مشتمل ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مجوزہ قوانین کا جائزہ لے گی اور ایک مضبوط فریم ورک اور گورننس ڈھانچے کی تجاویز پیش کرے گی جنہیں پاکستان کرپٹو کونسل کے آئندہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا، اجلاس میں وزیر مملکت /وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید