• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، سیکورٹی فورسز کے آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ ) سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بتا دیا ، سنجاوی اور کولپور میں ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 6دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لےلیا ۔ مارے جانے والے دہشت گرد کان کنوں ٗ سیکورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے دیگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کولپور میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے داروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ہرنا ئی کے علاقے سنجاوی میں کالعدم تنظیم نے دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے دہشت گرد سنجاوی میں موجود ہے جس پر سیکورٹی فورسز کے ہمراہ گزشتہ روز ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

اہم خبریں سے مزید