اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج برو زمنگل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہا ؤس اسلام آ باد میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ ہنگامہ خیز اجلاس ہوگا جس میں اپو زیشن بالخصوص پی ٹی آئی کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔ تلاوت۔ حدیث ۔نعت ۔اور قومی ترانہ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب مالی سال 2025..26کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ان کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے ہنگامہ آ رائی کا امکان ہے۔ بجٹ تقریر کے بعدوزیر خزانہ سابقہ میزانیہ گوشوارہ برائے مالی سال 2025..26بشمول نظرثانی شدہ تخمینہ جات برائے مالی سال2024..25 ایوان میں پیش کر یں گے۔وزیر خزانہ مطالبات زر تخصیصات برائے مالی سال 2025..26پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ با قاعدہ اور فنی ضمنی منظوریاں برائے ما لی سال 2023..24اور 2024..25 پیش کریں گے۔