اسلام آباد(فاروق اقدس)حالیہ برسوں کے بدترین فضائی حادثات پر ایک نظر ڈالی جائے تو اس کی تفصیل کچھ یوں ہے امریکا (2025)29 جنوری کو امریکی ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ریگن نیشنل ایئرپورٹ واشنگٹن کے قریب فضا میں ٹکراکر دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جنوبی کوریا (2004)29 دسمبر 2024 کو جیجو ایئر کی پرواز ’7C2216‘ موآن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہو گئی، جس میں 175 مسافر اور عملے کے 6 میں سے 4 ارکان ہلاک ہو گئے تھے، یہ جنوبی کوریا کی سرزمین پر ہونے والا سب سے خطرناک فضائی حادثہ تھا -قومی ائیر لائنز کامسافر طیارہ 22 مئی 2020 کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب تباہ ، 97ہلاک، 2 معجزانہ طور پربچ گئے ۔قازقستان (2024)25 دسمبر 2024 کو آذربائیجان ایئرلائنز کی بین الاقوامی پرواز ’j2-8243‘ روس سے قازقستان موڑے جانے کے بعد گر کر تباہ ہو گئی، جس میں 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے دسمبر میں کہا تھا کہ طیارہ روس سے زمین سے غلطی سے فائرنگ کا نشانہ بننے سے تباہ ہوا تاہم ماسکو نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔جاپان (2024) جنوری کو جاپان ایئرلائنز کا ایک طیارہ ٹوکیو کے ہانیڈا ایئرپورٹ پر ایک چھوٹے کوسٹ گارڈ طیارے سے ٹکرا گیا تھا۔