مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی، جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرزنش اور عالمی برادری کے شدید رد عمل کے باوجود اسرائیل نے قطر میں حماس پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دی ہے ، امریکا میں اسرائیلی سفیر یچیل لیٹرکا کہنا ہے کہ اگر ہم اس بارانہیں نشانہ نہ بنا سکے تو اگلی دفعہ پھر انہیں ہدف بنا لیں گے،اس حملے کا نشانہ حماس تنظیم تھی، انہوں نے کہا کہ ہمیں قطر کے لوگوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے بھی دوحا حملوں کا دفاع کیا ہے ۔اسرائیلی سفیرکا کہنا تھا ہم ہمیشہ امریکا کے مفاد میں عمل نہیں کرتے،نتائج کا انتظار ہے مگر فیصلہ درست تھا۔ پاکستان اور الجزائر نے قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔