باڑہ (نمائندہ جنگ )وادی تیراہ میں خوارجی کمانڈر کے گھر ذخیرہ بارود پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 14دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکا خیز مواد کے پھٹنےسے خواتین وبچوں سمیت10بے گناہ شہری شہید،5مکان تباہ ،درجنوں جانور ہلاک، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارجی اپنے ہی کئے کے انجام میں جہنم واصل،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،خیبر میدان میں خوارجین کے کمپاؤنڈ میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواکے قبائلی ضلع خیبرکے علاقے تیراہ مترے درہ میں خوارج کی جانب سے گھر میں بڑی مقدار میں چھپایا گیا بارودی مواد پھٹ گیا جسکے نتیجے میں 14خوارج دہشت گرد ہلاک جبکہ 10عام شہری شہید ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیںدھماکوں سے پانچ مکانات مکمل تباہ ہو گئے جبکہ درجنوں جانور بھی ہلاک ہو گئے ۔ مقامی افراد کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے کچے مکان گر گئے اور بہت سے لوگ اس میں دب گئے ہیں، مقامی افرادکی اطلاعات کے مطابق خوارج کے مکان کے گردونواح میں عام لوگوں کے مکان بھی تھے جو اس دھماکے کے بعد تباہ ھو گئےبارودی مواد پھٹنے سے خوارج مارے گئے -واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ فتنہ الخوارجین (دہشت گردوں) نے رہائشی علاقے کو بارود وہتھیارتیارکرنے والے کارخانے میں بدل کرعوام کی زندگیاں داؤ پرلگادیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع خیبرکے ایک کمپاؤنڈ میں رکھاگیادھماکہ خیز مواد پھٹ گیاجس میں 14خوارج جہم واصل ہوگئے جبکہ 10عام بے گناہ شہری شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تیراہ، خیبر میدان میں خوارجین کے کمپاونڈ میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کر دی۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ خوارجی کمانڈر امان گل کے گھر پر ذخیرہ شدہ بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خوارجی اپنے ہی کیے کے انجام میں جھنم واصل ہوئے۔ واقعے میں پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے ، واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، تاہم اس خبر کی سرکاری سطح پر کسی نے تصدیق نہیں کی۔