• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آرمی وفضائیہ چیفس کےپاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارتی آرمی و فضائیہ چیفس کےپاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات، جنرل اوپیندر دویدی نے گیدڑ بھبکی دی کہ اگر "آپریشن سندور 2" ہوا تو بھارت تحمل نہیں دکھائے گا۔ بھارتی فضائیہ سربراہ نے بھی نیا خواب دیکھ لیااورآپریشن سندور میں ایف سولہ سمیت 10پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کرڈالا۔انہوں نے 11فوجی اڈوں، ریڈار تنصیبات، رن وے، ہینگرز و سام سسٹم کو بھی نشانہ بنانیکا انکشاف کردیا۔بھارتی قیادت نے ایک بار پھر پاکستان مخالف سخت بیانات دیے ہیں۔ آرمی چیف نے دھمکی دی کہ آئندہ کسی ممکنہ آپریشن میں بھارت صبر کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور پاکستان کو اپنے وجود کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ فضائیہ کے سربراہ نے آپریشن سندور میں پاکستان کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا اور نئے فضائی دفاعی نظام پر کام کرنے کی بات کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ 93ویں فضائیہ ڈے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اے پی سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کر دیا اور 300 کلومیٹر کے فاصلے پر سب سے لمبا نشانہ بھی مارا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ کہا کہ نو بڑے دہشت گرد کیمپ بھی بھارتی بمباری کی زد میں آ کر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔
اہم خبریں سے مزید