• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز میڈیا پر بات کریں گے نہ حلف کے خلاف کسی اقدام کی حمایت، ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی منظوری

اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی منظوری دیدی، جج براہ راست میڈیا پر بات کرینگے اور نہ آ ئینی حلف کیخلاف کسی اقدام کی حمایت،مکمل غیر جانبداررہیں گے ، غیر ضرور ی سماجی وسیا سی تقریبات میں انکی شرکت ممنوع ہو گی، کو نسل نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کیخلاف 74شکایات کا جائزہ لینے کے بعد3پر کارروائی کا فیصلہ کیا ،ایک کارروائی موخر جبکہ 70شکایات داخل دفتر کر دیں ۔ ہفتہ کے روزسپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ،چیئرمین / چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی صدارت سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوا،جس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن ججوں ، جسٹس سیدمنصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ دو اراکین ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ،جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکور ٹ سردار سرفراز ڈوگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209کے تحت دائر 67شکایات کا جائزہ لینے کے بعد 65شکایات کوخارج، ایک پرکارروائی کو موخر جبکہ ایک کومزید کارروائی کے لیے منظور کرلیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید