• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتھوں کی صورت میں احتجاج، آزاد کشمیر کی سیاسی فضا متاثر ہوئی، راجہ فاروق

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر، راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ جتھوں کی صورت میں احتجاج کرنا درست نہیں، اس تمام صورتحال سے آزاد کشمیر کی سیاسی فضا بری طرح متاثر ہوئی ہے، کشمیر کے نام پر حکومت پاکستان کو بلیک میل کیا گیا، اور گھبراہٹ میں فیصلے کیے گئے، سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، سردار عتیق احمد خان نےکہا کہ موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کچھ ایسے بیانات دیئے جو خطے کی سیاسی روایت کے منافی ہیں،سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی حکومت میں آتی اور مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں بیٹھتی تو ایک ٹھوس نظام قائم ہوتا۔ سابق وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر، راجہ فاروق حیدر نے موجودہ سیاسی حالات اور حکومتی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار ہوئے کہا کہ تاجروں اور دکانداروں نے ابتدائی طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جسے بعد ازاں عوامی ایکشن کمیٹی کا نام دے دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید