اسلام آباد(فاروق اقدس) سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں اور ایک ناخوشگوار اتفاق ۔پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکا کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیکر ان کی حفاظتی پروٹوکول کے لئے غیر معمولی اور انتہائی موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔یہ اقدامات حفظ ما تقدم کے طور پر اسلام آباد میں ہونیوالی دہشتگردی کے تناظر میں کئے گئے ہیں۔جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران جائزہ لیا اور بعض احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مہمان کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔مہمان ٹیم پورے اعتماد کےساتھ میچ کھیلے ۔14 سال قبل 2009 میں جب سری لنکا کرکٹ ٹیم میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کے دورہ پر لاہور آئی تھی ۔ تو نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔