کراچی( ذیشان صدیقی/ اخترعلی اختر ) عالمی کلچرل فیسٹیول، برطانیہ کے بچوں کا تھیٹر کی مقبولیت , اس کی کہانی میں رنگ،موسیقی اور مزاح کا حسین امتزاج پیش کیا گیا.تھیٹر کو بڑوں اور بچوں نے بے حد پسند کیا۔تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 39روزہ ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025 آب و تاب سے جاری ہے۔ فیسٹیول کے بارہویں روز کا آغاز بچوں کے تھیٹر پلے "The Devil with the Three Golden Hairs"سے کیاگیا، جسے بے حد پسند کیا گیا۔برطانیہ کے تھیٹر Eurythmy WM Stage Group کی جانب سے پیش کیاگیا۔تھیٹر کی کہانی میں دکھایا گیا کہ ایک غریب لڑکا، جس کی پیدائش کے وقت یہ پیش گوئی کی جاتی ہے کہ وہ خوش نصیب بچہ ہے اور وہ ایک دن بادشاہ کی بیٹی سے شادی کرے گا۔ بادشاہ اس بچے کی قسمت کو بدلنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے، مگر قسمکے آگے کس کی چلتی ہے۔یہ بہادر لڑکا زندگی کے ہر امتحان سے گزرتا ہے، حتیٰ کہ وہ خود شیطان کے پاس جا پہنچتا ہے، اور واپسی پر سونے کے تھیلوں سے لدے دو گدھے ساتھ لاتا ہے۔