• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرکے صوبے کی ترقی میں شراکت دار بنانا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سیکریٹری محکمہ ترقیِ نسواں سندھ رشید احمد زرداری، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندگان و دیگر افسران بھی شریک تھے، صوبائی وزیرنے خواتین کو معاشی خودمختار بنانے اور صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے کاروباری خواتین (بزنس ویمن) کی مالی معاونت کے لیے منتخب مائیکرو فنانس بینکس اور مائیکرو فنانس اداروں کے تعاون سے جلد نئی اسکیم متعارف کروانے کی ہدایت دی ، قبل ازیں اجلاس میں اسکیم کے عملی طریقۂ کار، شفاف قرض کی فراہمی اور خواتین کو اپنے کاروبار کے فروغ میں سہولت دینے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید