• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزی سے بڑھتی آبادی کے دباؤ نے معاشی استحکام کو چیلنج بنا دیا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر، جنگ نیوز )وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی آبادی کےدبائو نے معاشی استحکام کو چیلنج بنادیا ہے، معتبر علما ءنے آبادی مینجمنٹ سے متعلق کئی غلط فہمیاں دور کی ہیں اور اب پاکستان عملی اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، اسلام آباد میں ’’پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025‘‘ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وسائل کی ترجیحی بنیادوں پر دوبارہ تقسیم کی ضرورت پر بھی زور دیاتاکہ وہ شعبے جنہیں سب سے زیادہ فوری توجہ کی ضرورت ہے، ان میں سرمایہ کاری اور اقدامات کو ترجیح دی جا سکے۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا کہ معیشت پر دباؤ کم کرنے کیلئے برآمدات کی رفتار بڑھانا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جمعرات کو پہلی ٹیکس ایڈوائزری کونسل کا اجلاس کر رہے ہیں جو اگلے بجٹ سے قبل بزنس کمیونٹی سے تجاویز حاصل کرے گی۔ہارون اختر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری پر انحصار کرنے سے پہلے مقامی سرمایہ کاری کو مضبوط بنانا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید