• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی، ٹیلی کام آپریٹرز کی سفارشات و مطالبات حکومت کو پیش

اسلام آباد (ساجد چوہدری )فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے معاملے پر ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنی متفقہ پالیسی سفارشات اور اہم مطالبات حکومت کوپیش کردیئے ہیں ، فائیو جی انفراسٹرکچر کے لیے ٹیکس مراعات کا بھی مطالبہ،ذرائع کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے سپیکٹرم کی قیمت کا تعین ڈالر کیبجائے روپے میں ، ادائیگی کیلئےبغیر سود 10 سال کی قسطوں کی سہولت دینے، کم از کم قیمت کی حد مقرر کرنے کی سفارش کی ہےتاکہ تین سال کے اندر فی صارف اوسط آمدنی کو 2 امریکی ڈالر تک لایا جا سکے ، ٹیلی کام کمپنیوں نے کہا ہے کہ فائیو جی آلات، موبائل فونز اور متعلقہ انفراسٹرکچر کو ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے، ودہولڈنگ ٹیکس کو 15 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید