• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زرمبادلہ ذخائر مارچ 2022ء کے بعد بلند ترین سطح پر

کراچی (اے پی پی /این این آئی)پاکستان کی معیشت نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں‘ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر 5.162ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022 کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد تاریخی بلندی پر موجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو پائیدار ترقی اور ملکی قیادت پر سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید