• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ڈی پی، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ، کس وزارت نے کتنی رقم خرچ کی؟

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) رواں مالی سال کےپہلے پانچ ماہ کے دوران کئی وزارتیں اور ڈویژنزایک پیسہ بھی ترقیاتی بجٹ پرخرچ نہ کرسکیں۔ متعدد وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے فنڈز کی منظوری کےباوجوداخراجات زیرورہے ۔سرکاری دستاویز کے مطابق پارلیمنٹرینزکی اسکیموں پر رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں کوئی رقم خرچ نہیں ہوئی حالانکہ اسی دوران وفاقی حکومت نے پارلیمنٹرینزکی اسکیموں کے لیے43 ارب 18کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ۔اسی دوران وزارت تجارت،وزارت پارلیمانی امور ،وزارت مذہبی امور، پیٹرولیم ڈویژن ،کابینہ ڈویژن اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےترقیاتی اخراجات زیرو رہے۔دستاویز کے مطابق جولائی تا نومبر 2025 کے دوران وزارت تجارت کے لیےایک کروڑ75لاکھ روپے۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن ایک کروڑ 73 لاکھ اور وزارت پارلیمانی امور کے لئے87 کروڑ50 لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔دستاویز کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کےلیےرواں مالی سال کے پہلے5 ماہ میں25 کروڑ15لاکھ اوروزارت مذہبی امور کے لئے22کروڑ76لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری ہوئی لیکن ان کے اخراجات زیرو رہے۔جن وزارتوں اور ڈویژن نے اخراجات کئے ان میں بو رڈ اآف انو سٹمنٹ نے پانچ کروڑ 19لاکھ روپے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے نو کروڑ دو لاکھ روپے۔وزارت مواصلات نے ایک کروڑ 28لاکھ روپے ( این ایچ اے کے سوا)۔وزارت دفاع نے ایک ارب 16کروڑ83لاکھ روپے۔دفاعی پیدوار ڈویژن نے بارہ کروڑ20 لاکھ روپے۔وزارت تعلیم و تربیت نے پانچ ارب 91کروڑ62لا کھ روپے۔فنا نس ڈویژن نے 15کروڑ55 لاکھ روپے۔ہائر ایجو کیشن کمیشن نے سات ارب94کروڑ45 لاکھ روپے۔وزارت ہا ؤسنگ نے 86کروڑ45لاکھ روپے۔انسانی حقوق کی وزارت نے66لاکھ روپے۔ وزارت صنعت و پیداوار نے دس کروڑ 55 لاکھ روپے۔وزارت اطلاعات و نشریات نے بیس کروڑ48لاکھ روپے۔انفار میشن ٹیکنا لوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن نے دو ارب25کروڑ84لاکھ روپے۔ بین الصو بائی رابطہ ڈویژن نے 19کروڑ 76لاکھ روپے۔وزارت داخلہ نے ایک ارب45 لاکھ روپے۔وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان نے چارکروڑ سترہ لاکھ روپے۔وزارت قانون و انصاف نے 49 کروڑ 16 لاکھ روپے۔بحری امور ڈویژن نے 43کروڑ90لاکھ روپے۔نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن نے 34کروڑ89لاکھ روپے۔وزارت قومی صحت نے 17کروڑ71لاکھ روپے۔قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن نے تیس لا کھ روپے۔وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے پانچ ارب35کروڑ86لاکھ روپے اوروزارت ریلوے نے پانچ ارب سترہ کروڑ 97لاکھ روپے خرچ کئے ۔

اہم خبریں سے مزید