کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں ہونے والی خواتین کی پہلی پروفیشنل خواتین ایم ایم اے فائٹ انیتا کریم نے اپنے نام کر لی۔ 52 کلوگرام ٹائیٹل فائٹ میں انیتا کریم نے ایران کی پریسا شمش آبادی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم پاکستان کی پہلی پروفیشنل ایم ایم فائٹر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتوحات حاصل کیں۔