کراچی (اسٹاف رپورٹر) مزید دو آسٹریلوی عثمان خواجہ اور کرس گرین بھی پی ایس ایل میں ایکشن میں ہوں گے اس طرح مجموعی طور پرسولہ آسٹریلوی کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ عثمان خواجہ راولپنڈیز ٹیم میں شامل ہوگئے ۔ میکس برائنٹ کی جگہ کرس گرین اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔ میکس انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔کرس گرین کے ساتھ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں معاہدہ ہوا ہے۔