• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر جائز وجہ سپر لیگ چھوڑنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، سلمان نصیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے دستبردار ہونے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، جو کھلاڑی بغیر کسی جائز وجوہات کے بغیرکہیں اور جارہے ہیں ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔ تماشائیوں کی عدم موجودگی میں پروڈکشن میں ناظرین کو جدت نظر آئے گی۔ نئی فرنچائزز سمیت تمام ٹیمیں متفق تھیں کہ چاہے ٹورنامنٹ تماشائیوں کے بغیر ہو یا نقصان ہو لیکن پی ایس ایل ہونا چاہیے۔ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے۔ آسٹریلیا کے کھلاڑی بڑی تعداد میں پی ایس ایل کھیل رہے ہیں اس سے کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔ تماشائیوں کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر عمل کریں گے، پوری کوشش ہے کہ حالات بہتر ہوں اور تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں لے آئیں۔

اسپورٹس سے مزید