کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سابق صدر رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی 27 مارچ کو کانگریس کے اجلاس پر سوالیہ نشان اٹھادیا ہے، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے بھی سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کو آئینی قرار دیا ہے، پنجاب اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے کانگریس کے اجلاس میں پچھلے حکام کی جانب بنائی گئی غیر قانونی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو اجلاس میں مدعو کرنے پر اعتراض کیا ہے، شہلا رضا نے وزیراعظم کے نام خط میں کہا ہے کہ ایڈہاک صدر محی الدین وانی ایڈہاک کی زمہ داری فیڈریشن کے انتخابات کروا نا ہے ، جس متنازعہ کانگریس کا اجلاس بلا رہے ہیں اس کے 50 فیصد ارکان سابق سیکریٹری جنرل حیدر حسین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ناکامی کے ان کی رکنیت ختم ہوچکی ہے ۔ اجلاس بلانامینڈیٹ کے خلاف ہے۔