• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میں پہلی بار کمنٹری، ماہرانہ تبصرے اور اسٹوڈیو شوز ہوں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کے دوران پہلی بار اردو فیڈ کیلئے الگ کیمرے اور اسٹوڈیو شوز ہوں گے، شائقین اب قومی زبان میں کمنٹری اور ماہرانہ تجزیوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔ میچ سے پہلے اور بعد میں پہلی مرتبہ مکمل اردو اسٹوڈیو شو نشر کیا جائے گا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہاک آئی اور ڈی آر ایس سسٹم کو مزید جدید بنایا گیا ہے۔ آف دی بیٹ ویژولائزیشن اور بائیو مکینکس فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں، کھلاڑیوں کی موومنٹ اور شاٹس کو سائنٹیفک انداز میں دکھایا جائے گا، ریئل ٹائم فیلڈ پلاٹ اور تھری ڈی اسٹیڈیم اینیمیشن بھی براڈ کاسٹ کا حصہ ہوں گے ۔ جدید ڈیٹا اینالٹکس متعارف کرائے جارہے ہیں۔ اردو کمنٹری پینل میں سلمان بٹ، ثناء میر، شعیب ملک، طارق سعید، ایاز محمد، شاہ فیصل اور مرینہ اقبال شامل ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید