کراچی (جنگ نیوز) انگلش پریمیئر لیگ کلب لیورپول کے مصری اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سیزن کے اختتام پر کلب چھوڑ دیں گے۔ 33سالہ صلاح کے مطابق لیورپول اِن کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے ۔ ٹیم کے ساتھ جیتے گئے لمحات اور مشکل اوقات ہمیشہ یاد رہیں گے۔ محمد صلاح 2017 میں لیورپول میں شامل ہوئے تھے۔ اِن کی موجودگی میں لیورپول نے 2 پریمیئر لیگ ٹائٹل، یوئیفا چیمپئنز لیگ، فیفا کلب ورلڈ کپ، یوئیفا سُپر کپ، ایف اے کپ، 2 لیگ کپ اور کمیونٹی شیلڈ جیتی، چار بار گولڈن بوٹ بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے 435 میچز میں 255 گول کیے اور کلب کے تیسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے۔ واضح نہیں کہ وہ سعودی کلبز کا انتخاب کرینگے یا یورپ میں کھیلیں گے ۔