کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاہور قلندرز کے آصف علی نے کہا ہے کہ ٹیم کے کمبی نیشن میں جہاں موقع ملا کھیلوں گا، سب ٹیموں کی یہی کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کریں، مقابلہ اچھا ہو گا۔ جب تک ہمت ہے کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ کوشش یہی ہے کہ اعزاز کا دفاع کریں ۔ 8 سال اسلام آباد سے کھیلا ہوں، لاہور قلندرز کا جو ماحول ہے وہ کہیں نہیں دیکھا، ایک فیملی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ایسا ہی ہونا چاہئے ۔ قومی ٹیم کو جب بھی ضرورت ہو میں حاضر ہوں، پہلے بھی کئی ریٹائر ڈ پلیئرزواپس آ چکے ہیں ۔ ادھر حیدر آباد کنگز مین کے عرفان خان نے کہا کہ اچھا پرفارم کرنا مقصد ہے، کارکردگی ہوگی تو قومی ٹیم میں جگہ بنے گی۔ نئی فرنچائز ہے میں خوش ہوں کہ نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی۔ ہماری ٹیم میں آسٹریلوی کھلاڑی ہیں ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ پی ایس ایل میں آپ ہماری ٹیم کو ٹاپ پر دیکھیں گے۔ شاہین آفریدی ٹاپ بولر ہیں۔