• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کی نان آئل غیر ملکی تجارت پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی نان آئل غیر ملکی تجارت اپنی تاریخ میں پہلی بار 1 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرکے 3.8 ٹریلین درہم تک پہنچ گئی ہے، جو ملک کے معاشی سفر میں ایک اور بڑا سنگ میل ہے۔ اس دوران غیر نفتی برآمدات 813 ارب درہم سے تجاوز کر گئیں، جس میں 45 فیصد کی غیر معمولی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے فارن ٹریڈ کی تازہ ترین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اپنے ’’ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کامیابی کا اعلان کیا۔

اہم خبریں سے مزید