• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: فائرنگ سے وی سی چیئرمین سمیت تین افراد قتل

بنوں ( نمائندہ جنگ ) بنوں میں ،فائرنگ سے وی سی چیئرمین سمیت 3افراد قتل ،چیئرمین اور ان کے ساتھی کو حجرے جبکہ تیسرے کو گاڑی میں گولی ماری گئی، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ، پولیس نے علاقےکوگھیرےمیں لے لیا ، اندرونی اوربیرونی را ستوں پرنا کہ بندی کردی ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ سورانی میں نامعلوم افراد نے بازیدہ کوکل خیل سورانی ویلج کونسل کے چیئرمین عامر درانی اور ان کے ساتھی کو حجرےجبکہ تیسرے کو گاڑی میں گولیو ں کا نشانہ بنا یا ، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔ اطلا ع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقےکوگھیرےمیں لے لیا ، اندرونی اوربیرونی را ستوں پرنا کہ بندی کردی ۔
اہم خبریں سے مزید