راولپنڈی(اے پی پی)چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق ‘باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص متعلقہ خطوں میں سکیورٹی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گفتگو میں پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زوردیاگیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےلیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے لیبیا میں امن‘استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔قبل ازیں نور خان ایئر بیس پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کا استقبال کیا۔