اسلا م آباد(کامرس رپورٹر)ملک میں ماہ جنوری میں مہنگائی کی شرح 0.39فیصد اضافےسے 5.80فیصد رہی ،مرغی، گندم ، ٹماٹر ،، تازہ پھل ، مصالحہ جات ، مچھلی ، بیکری کی مصنوعات،خوردنی تیل اور دیگر اشیاء مہنگی ہوئیں ، پیاز ، آلو ، تازہ سبزیوں ، چینی ، انڈوں ، دال چنا ، دال مسور ، دال ماش،چنے، گڑ اور بیسن کی قیمتیں کم ہوئیں،کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت جولائی تا جنوری کے سات ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.24فیصد رہی ، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.23فیصد اور دیہات میں 0.61فیصد اضافہ ہوا۔