• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی، فیلڈ مارشل

مظفرآباد (اے پی پی)چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکاکہناہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے مظفرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر شہداء یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو سراہا۔دورے کے دوران معززین اور سابق فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور ہندوتوا نظریے کے تحت کی جانے والی زیادتیاں کشمیری عوام کی جائز جدوجہد اور ان کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکام رہی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر جلد عوامی خواہشات اور ان کی تقدیر کے مطابق آزادی کی صبح دیکھے گا۔

اہم خبریں سے مزید