• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد امام بارگاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت، وزیر اعظم سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفاکانہ اقدام انسانیت، امن اور مذہبی ہم آہنگی پر حملہ ہے، دہشت گردی کی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے،مذہبی عبادت گاہ پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔ جاری کردہ علامیہ میں صدر ہائی کورٹ بار حسیب جمالی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکیورٹی ادارے شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید