• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی ختم کرنی ہے تو دہشت گرد ساز فیکٹریاں بند کرنا ہونگی، علامہ حیات

کراچی (نیوز ڈیسک ) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی رہنما علامہ حیات عباس نے کہا ہے کہ پاکستان سے اگر دہشت گردی ختم کرنی ہے تو دہشت گرد ساز فیکٹریاں بند کرنی ہوں گی۔ وہ تکفیری کالعدم جماعتیں جو نام بدل کر شر انگیز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وہ قومی سلامتی اور ملک کے امن کی دشمن ہیں۔ان پر آہنی ہاتھ ڈالنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا سنگین واقعہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید