• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ماہ تک سالانہ بنیادوں پر کمی کے بعد جنوری میں ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ

اسلام آ باد( رانا غلام قادر) مسلسل 5 ماہ تک سالانہ بنیادوں پر کمی کے بعدجنوری میں ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات جنوری میں پونے4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اپریل2022 کے بعد جنوری 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات سب سے زیادہ رہیں۔ذرائع کے مطا بق گذشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات بڑھ کر ایک ارب 74 کروڑ ڈالرز ہوگئیں۔ جنوری2026 میں ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں28 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیادوں پرجنوری میں ٹیکسٹائل برآمدات میں3.57فیصد اضافہ ہوا۔

اہم خبریں سے مزید